مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی استعداد سے فائدہ اٹھانا ترجیح ہے،وزیراعظم

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے آسان کاروبار ایکٹ 2025 کے نفاذ میں تیزی اور اصلاحات کی عالمی سطح پر جانچ کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آسان کاروبار ایکٹ 2025 کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے اقدامات کی افادیت اور مؤثر نفاذ کی جانچ کے لیے بین الاقوامی اداروں سے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاروبار میں آسانی کے لیے کیے گئے پالیسی اقدامات کے نفاذ پر جامع رپورٹ مرتب کر کے جلد پیش کی جائے۔

شہباز شریف نے کاروبار میں آسانی کے لیے قانون سازی اور پالیسی سازی پر تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔۔اجلاس کو اصلاحاتی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے