استنبول میں ترک وزیرخارجہ یاشار گولر نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
یہ ملاقات پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کا پہلا اجلا آج استنبول میں ہورہاہے۔
