ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملہ، ریڈار اور ریفیولنگ طیارے تباہ

قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران امریکی فوج کی اہم عسکری تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے میں العدید ایئر بیس پر نصب لانگ رینج ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ متعدد امریکی اسٹریٹیجک فضائی ایندھن بردار طیاروں (Strategic Refueling Aircraft) کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ کئی ریفیولنگ طیارے مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ متعدد دیگر کو شدید نقصان پہنچا، جس سے امریکی فضائی آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی اقدامات کے جواب میں کی گئی ہے اور ایران اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے