اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب سن لی نے کہا ہے کہ غزہ، ایران، یمن اور بحرِ احمر کی موجودہ صورتحال میں واشنگٹن کے اقدامات نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ امریکا کی پالیسیوں کے باعث غزہ کا بحران بدستور جاری ہے اور واشنگٹن خطے میں کشیدگی کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں بھی رکاوٹ بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کو اعتماد میں لیے بغیر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران فوجی کارروائی کا آغاز کیا، جس سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید خطرناک اور غیر یقینی ہو گئی ہے۔
