برطانیہ میں سیاسی منظرنامے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اینڈی برنہم بلا مقابلہ لیبر پارٹی کے نئے رہنما منتخب ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے اعلان کے مطابق وہ پیر کے روز برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔
اطلاعات کے مطابق موجودہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پیر کو بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے بعد اینڈی برنہم نئی حکومت کی تشکیل کے عمل کا آغاز کریں گے۔
لیبر پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد، استحکام اور عوامی خدمت کو اپنی حکومت کی بنیاد بنائیں گے اور برطانیہ کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ لیبر پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے مؤثر پالیسیاں اختیار کرے گی اور ملک کو درپیش معاشی و سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے گی۔
