کاہنہ اور باغبانپورہ حادثات کے بعد پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی عمارتوں کی جانچ کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سےبلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کے بعد حکومت نے طریقہ کار تبدیل کرتےہوئےہدایت کی ہے کہ تمام نجی اسکول پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے رجسٹرڈ سول انجینئر یا رجسٹرڈ انجینئرنگ فرم سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مراسلے کےمطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی نجی اسکول کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوگی،جبکہ تمام نجی تعلیمی اداروں کوعمارتوں کی حفاظت سے متعلق قانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
