سیاحت، ہوٹل انڈسٹری ،تفریحی منصوبوں کیلئے سی ڈی اے اور ای او بی آئی کی شراکت

سیاحت، تفریحی منصوبوں اور ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن  کے درمیان بڑی شراکت داری کا فیصلہ  ہو گیا، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق کر لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین ای او بی آئی اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو ہدایت جاری کی کہ پندرہ روز کے اندر مشترکہ منصوبوں کا جامع ماسٹر پلان تیار کریں۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد وفاقی وزرا محسن نقوی اور سالک حسین کی زیرِ صدارت ایک اور جائزہ اجلاس ہوگا۔  اسلام آباد کے لیے سیاحت، تفریح اور ہوٹل انڈسٹری کے ان منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ماسٹر پلان کی تیاری کے بعد اسے وزیرِاعظم پاکستان کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔  حتمی منظوری ملتے ہی دونوں اداروں کے مشترکہ منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے