مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال لیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں،زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
