آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی نے تشدد میں ملوث ریاست مخالف عناصر کے مطالبات مسترد اور مذاکرات سےانکار کردیا ہے۔
آئی جی آزادجموں وکشمیر نےواضح اوردو ٹوک الفاظ میں کہا ہےکہ پولیس اہلکاروں کوشہید اوران کی لاشوں کی بےحرمتی کرنے والوں کےساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی،شرپسند عناصر کی جانب فورسز کی گردنیں اتارنے اور لاشیں گرانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
انہوں نےکہایہ عناصرعام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،ماں کے جنازے پرجانے والے بے قصور شہری کو اغوا کر کےاس کی ٹانگیں توڑدی گئیں،ایسے ظالموں کےساتھ کسی سیاسی حل کی گنجائش نہیں،پولیس کا کام سیاسی حل نکالنا نہیں ہے،سیاسی حل ہمیشہ سیاست دانوں کے ساتھ نکالا جاتا ہے
