نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےنیشنل پارٹی کےصدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سےملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پرکہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کےحل کے لیے پرعزم ہے اور صوبےکی خوشحالی و ترقی آئین پاکستان کےدائرہ کار میں یقینی بنائی جائے گی۔

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نےکہاکہ بلوچستان کےعوام کی فلاح وبہبود اورصوبےکی ترقی کےلیےتمام متعلقہ فریقین کوملکرکام کرناہوگا،بلوچستان میں سرگرم شرپسندعناصرکو عوامی حمایت یاکوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے