آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی ملی تو شہبازشریف کو کہوں گا مجھے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیں، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بہت عرصے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے،مظفرآباد سے بہت پیار کرتاہوں،آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے مجھے بے پناہ پیار ہے، پاکستان میں موٹرویز،ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بن گئے، کوہالہ سے مظفرآباد کوئی موٹروے کیوں نہیں بن سکی؟۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر،پنجاب،سندھ،بلوچستان،کےپی اوراسلام آبادمیں کبھی تفریق نہیں کی،جتناپنجاب عزیزہے،اتناہی آزاد کشمیر عزیز ہے،آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے،مظفرآباد بہترین شہر ہونا چاہیے، پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کام ہونے چاہئیں، ن لیگ کو مظفرآباد سے فتح ملی تو ایک ایک منصوبے کو عمل میں لائیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی ملی تو شہبازشریف کو کہوں گا مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنا دیں، آزادکشمیر کا وزیراعظم نہ بن سکا تو ہر3ماہ بعد مظفرآباد و دیگر شہروں میں جاؤں گا، دیکھوں گا کہ ہمارے منشور پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں، نواز شریف جو کہتا ہے اُس کو پورا کرتا ہے، آزاد کشمیر کے تمام مسائل حل کر کے دم لیں گے، مظفرآباد میں 10 گرین بسیں اگلے چند دن میں پہنچ جائیں گی، 15موبائل اسپتال مظفرآباد آئیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے