وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ،فیصلہ سازی کے نظام کا افتتاح

وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی  نظام کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مکمل عملدرآمد کی ہدایت۔۔ کہا آج کے بعد کوئی روایتی فائل نظام نہیں ہوگا۔ کسی سے توقع نہیں کرتا کہ وہ میرے دفتر میں فائل ہاتھوں میں اٹھائے آئے گا۔

وزیراعظم آفس میں جدید ترین  مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پر مبنی نظام فعال کردیا گیا۔ خود کار احتسابی نظام کےساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز ہوگا۔ وفاقی وزیر احد  چیمہ نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ سازی میں جدید ٹیکنالوجی بروئےکار لا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ تمام شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کےعمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پیپرلیس طرزحکمرانی کی طرف جا رہے ہیں۔  وزیراعظم شہبازشریف نے نئے نظام  پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔۔ کہا آج کےبعد کوئی روایتی فائل نظام نہیں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے