اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس، مارکو روبیو کی بھی شرکت، ایران کے خلاف نئی فوجی مہم میں شرکت پر تحفظات

اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے ایران کے ساتھ ممکنہ نئی کشیدگی اور فوجی کارروائی کے مختلف منظرناموں پر غور کے لیے چھ گھنٹے طویل اجلاس منعقد کیا، جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیل دوبارہ فوجی مہم شروع کرے اور چند روز بعد امریکہ کی جانب سے اسے روکنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مختلف ممکنہ حالات، مشترکہ حکمت عملی اور دونوں ممالک کے مفادات پر تفصیلی مشاورت کی۔

رپورٹ میں اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یروشلم کسی نئی فوجی کارروائی میں شامل ہونے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ مہم اپنے اہداف حاصل کر سکے اور اسے چند دن بعد سیاسی دباؤ کے باعث روکنا نہ پڑے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ گزشتہ تجربات کی روشنی میں اسرائیل ایسی کسی فوجی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا جسے مختصر مدت بعد واشنگٹن کی درخواست پر ختم کرنا پڑے۔ ان کے مطابق کسی بھی نئی کارروائی کا انحصار اس کے واضح مقاصد اور عملی نتائج پر ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ امریکہ نے اسرائیل سے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہو۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے