بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک،2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 10 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ دو خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشنز کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سوراب میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مستونگ میں 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دو خودکش حملہ آور خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ عزم استحکام کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے