وزارت آئی ٹی کا ’پاک آواز‘ محفوظ موبائل کمیونیکیشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق 708 ملین روپے لاگت کے اس منصوبے کے تحت سرکاری افسران کو محفوظ موبائل فون فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار محفوظ موبائل ڈیوائسز فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

حکام نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے پاک آواز منصوبے کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے اصولی منظوری حاصل کر لی ہے، جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کرے گی۔

منصوبے کے تحت سرکاری افسران کے لیے ایک خودمختار اور محفوظ موبائل کمیونیکیشن ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا، جس میں عوامی نیٹ ورک سے الگ نجی موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سرکاری افسران کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ وائس اور ویڈیو کالز کے ساتھ محفوظ میسجنگ پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومتی ایپلی کیشنز کے لیے نجی ایپ اسٹور اور محفوظ سافٹ ویئر ماحول بھی قائم کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت ای آفس سمیت دیگر سرکاری ایپلی کیشنز کو محفوظ موبائل پلیٹ فارم کے ذریعے چلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ پورا محفوظ موبائل کمیونیکیشن سسٹم نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے