پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈیزل 55 روپے 81 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جبکہ 17 جولائی سے ابتک پیٹرول کی قیمت میں 20.81 پیسے اضافہ کیا جا چکاہے ۔
دوسری جانب مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال میں خام تیل کی قیمتوں کو پُرلگ گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں کی سینچری مکمل ہو گئی ۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.8 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بڑھ کر 93.24 ڈالر فی بیرل ہوگئی
