نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، اہم دوطرفہ ملاقاتیں متوقع

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے، جہاں ان کا اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق کرغزستان پہنچنے پر نائب وزیر خارجہ کیرات ترسنکولوف، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر، شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق نائب وزیراعظم جمعرات کی شام شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر ابتدائی تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت، ایران، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے