Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»2023 تین دہائیوں بالخصوص تاریخ کا گرم ترین سال رہا:اقوام متحدہ
تازہ ترین

2023 تین دہائیوں بالخصوص تاریخ کا گرم ترین سال رہا:اقوام متحدہ

EditorBy Editorاکتوبر 9, 2024Updated:اکتوبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

جنیوا : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2023 تین دہائیوں بالخصوص تاریخ کا گرم ترین سال رہا، گزشتہ سال دریائوں میں پانی کی مقدار میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈی ڈبلیو نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے موسمیات ( ڈبلیو ایم او) کی حالیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2023 تین دہائیوں کے عرصے میں گرم ترین سال رہا،اس میں دنیا بھر کے دریائوں کے پانی میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، آبی ذخائر میں بہت کم پانی پہنچا جبکہ انسانی آبادیوں، شعبہ زراعت اور ماحولیات نظام کو بھی قلت آب کا سامنا رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے دوران گلیشئرز کے حجم میں گزشتہ پانچ دہائیوں کے مقابلے میں غیر معمولی کمی ہوئی،یہ صورتحال دنیا کے ہرخطے کو درپیش رہی، برف پگھلنے کے نتیجے میں 600 گیگا ٹن سے زیادہ پانی پیدا ہوا جس کی بڑی مقدار سمندر اور کچھ دریاؤں کا حصہ بن گئی۔ ڈبلیو ایم او کی سیکرٹری جنرل سیلیسٹے ساؤلو نے کہا ہے کہ یہ صورت حال ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات کا مظہر ہے، ماحولیاتی نظام، زندگیاں اور معیشتیں شدید بارشوں، سیلابوں اور خشک سالی سے بری طرح نقصان اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے عالمی درجہ حرارت کے باعث آبی چکر یا واٹر سائیکل کی رفتار تیز ہو گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ غیر متوقع اور تیزرفتار بھی ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں یا تو پانی کی قلت ہو جاتی ہے یا تواتر سے سیلاب آنے لگتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سیلابوں نے براعظم افریقا کو سب سے زیادہ متاثر کیا جہاں لیبیا میں سیلاب کے باعث دو ڈیم ٹوٹ جانے سے 11 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ملک کی 22 فیصد آبادی متاثر ہوئی، اس کے علاوہ قرن افریقا، جمہوریہ کانگو، روانڈا اور موزمبیق میں بھی سیلابوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جبکہ امریکا کے جنوبی حصے، وسطی امریکا، ارجنٹائن، یوروگوائے، پیرو اور برازیل کو بڑے پیمانے پر خشک سالی کا سامنا رہا۔ برازیل میں دریائے ایمزون جبکہ بولیویا اور پیرو کی سرحد پر جھیل ٹیٹیکا میں پانی کی اب تک کی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال تاریخ کا گرم ترین سال بھی تھا، اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور بہت سے علاقوں میں طویل خشک سالی ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں تازہ پانی کے ذخائر کی حقیقی صورت حال کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں جس سے اس مسئلےپر قابو بھی نہیں پایا جا سکتا، اس رپورٹ کا مقصد آبی ذخائر کی نگرانی، ان کے بارے میں معلومات کے تبادلے، سرحدی تعاون اور تخمینوں کو بہتر بنانا ہے اور اس بہتری کی فوری ضرورت بھی ہے۔ ڈبلیو ایم او نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مشاہداتی معلومات تک رسائی اور ان کی دستیابی میں بہتری لانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے خاص طور پر زمین کے جنوبی نصف حصے میں پانی کی صورتحال کو درست طور پر جانچنا اور اس حوالے سے بہتر معلومات کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.