ذرائع کے مطابق پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کو نیا وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے، جبکہ احمد رضا سرور کو انتظامی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ان کی تعیناتی سے وزارتِ داخلہ کے انتظامی معاملات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ خرم آغا بطور وفاقی سیکرٹری داخلہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، تاہم حکومت نے انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے نئے تقرر کے بعد وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ذمہ داریاں احمد رضا سرور سنبھالیں گے۔
