Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

نومبر 25, 2026

ملتان سلطانز نے یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

نومبر 25, 2026

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخیں تبدیل، پاکستان میں انعقاد مزید تاخیر کا شکار

نومبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»آئینی عدالتیں 60 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہیں
پاکستان

آئینی عدالتیں 60 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہیں

EditorBy Editorاکتوبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: ملک میں آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بڑی حد تک اتفاق رائے پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔ 60سے زائد ممالک میں آئینی عدالتوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی جاری ہے جن میں کویت، لبنان، پولینڈ، انڈونیشیا، آسٹریا، جرمنی، ایران، ترکی، بوسنیا زمبابوے سمیت دیگر ممالک شامل ہیں .

دنیا کے بہت سے ممالک میں قومی آئینی عدالتیں کام کر رہی ہیں جس سے اُن ممالک کی سینئر عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ ایک حد سے نہیں بڑھتا اور وہاں کے لوگوں کو انصاف کے حصول میں اُس طرح کی دشواریاں درپیش نہیں ہوتیں جس طرح کی پاکستان بھر میں تحصیل کورٹس‘ ضلعی کورٹس‘ صوبوں کی عدلیہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات لامحدود سالوں تک تصفیہ طلب چلے آ رہے ہیں۔

سول مقدمات کے علاوہ ایف بی آر کے اربوں نہیں کھربوں روپے کے ٹیکس ان سینئر عدالتوں کی طرف سے جاری کئے گئے حکم امتناعی کے باعث سالوں نہیں عشروں تک بھی پھنسے رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں آئینی عدالتوں کے نظام میں مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔

کچھ ممالک میں الگ سے آئینی عدالتوں کا قیام کیا گیا ہے جبکہ کچھ ممالک میں عام عدالتی نظام کے اندر ہی آئینی معاملات کا فیصلہ کرنے کا اختیار موجود ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کو دنیا کی قدیم ترین آئینی عدالت سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ دنیا کی پہلی عدالتوں میں سے ایک تھی جس نے اس قانون کو غیر آئینی قرار دیا۔ (ماربری بنام میڈیسن کیس) تاہم امریکہ کی سپریم کورٹ کو الگ سے آئینی عدالت نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ صرف آئین سے متعلق معاملات ہی نہیں سنتی بلکہ دیگر قانونی معاملات بھی سنتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

    نومبر 25, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس، این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز

    نومبر 25, 2026

    زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق،10 زخمی

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.