ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے اٹوٹ انگ ہیں، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز ہے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کا اٹوٹ انگ ہیں، کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ پکاہے،بھارت نے کچھ توکرناہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ کے قریب سیکیورٹی فورسز لگائی ہوئی ہے، 2019 میں بھی طبیعت صاف کی تھی،2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں پہلگام میں تمہاری سکیورٹی کدھر تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حقوق کے نام پر گیم چلائی گئی ، مقاصد کچھ اور تھے ، جو سامنے آچکے ، 12 سیٹوں کے معاملے پران کاایجنڈا واضح ہوگیا۔ کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کو نمائندگی نہیں دینی چاہیے، مظاہرین ڈنڈے کے زور پر مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔
