جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر 7 اگست کو فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 7 اگست کو صبح ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا۔

فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور قانونی برادری کے دیگر نمائندے شرکت کریں گے اور جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی، قانونی اور عوامی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے