غزہ میں حملے جان بوجھ کر بڑھائے جا رہے ہیں، حماس نے ثالثین سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے آزاد کمیٹی کی تشکیل کی منتظر ہیں: حماس

حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حملوں میں جان بوجھ کر اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو ناکام بنایا جا سکے اور ثالثوں کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جا سکے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ان مفاہمتوں کو نقصان پہنچانا ہے جو بین الاقوامی ثالثوں کی کوششوں سے طے پائی ہیں، تاکہ جنگ بندی کے معاہدے کو عملی شکل نہ دی جا سکے۔

حماس نے ثالث ممالک اور بین الاقوامی فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں اور شہریوں کے خلاف حملے روکے جا سکیں۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حملے امن کوششوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے