نئے صوبوں کی کوئی بات ایجنڈے پر نہیں، یہی سسٹم کامیاب ہے اور رہے گا: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں ترقی پر آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا، پیپلزپارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پروپیگنڈا کرتے ہوئے داخل ہوئی، امید ہے کہ آزاد کشمر انتخابات کے اگلے مرحلے میں 10 نشستوں میں 7 ہم جیت جائیں گے، آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پیپلزپارٹی نتائج کو تسلیم کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے ہیں، ن لیگ آزاد کشمیر میں اتحادی نہیں اپنی حکومت بنائے گی۔

نئے صوبوں سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں نئے صوبوں سے متعلق واضح موقف اپنایا گیا ہو، نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات ابھی ایجنڈے پر نہیں، پارلیمانی جمہوری نظام اور 1973 کے آئین میں کوئی کمی نہیں، یہی نظام گزشتہ 50، 60 سال سے پورے ملک کو سنبھالے ہوئے ہے، بہت سے مسائل آئے، مارشل لا اور آمریت بھی آئی، آئین نے ملک اور وفاق کو جوڑے رکھا۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نظام میں کمی نہیں، کمی ہم میں ہے جو ہم نے اس آئین پر عمل نہیں کیا، ہم اس نظام اور آئین پر سچائی کے ساتھ عمل کریں تو یہ ڈیلیور کرے گا، ہم آئین کی خلاف ورزی کریں، نظام کو آسیب کی طرح جکڑے رکھیں تو یہ کام کیسے کرے گا، یہی سسٹم اور یہی آئین نصف صدی تک کامیاب رہا آئندہ بھی کامیاب ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے