پاکستان بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہاہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بھارت کی جانب سے5 اگست 2019 کومقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیےجانے کے سات برس مکمل ہونے پرآج ملک بھرمیں یوم استحصالِ کشمیرمنایاجارہا ہے،

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرکشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کےلیےصبح نوبجےملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی،سائرن بجائے گئے جبکہ ٹریفک بھی ایک منٹ کے لیے روک دی گئی۔

وفاقی وصوبائی دارالحکومتوں، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں، واکس، سیمینارز، کانفرنسز،دعائیہ تقریبات اورتصویری نمائشیں منعقد ہوں گی۔   مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔

سرکاری عمارتوں پرقومی اور کشمیری پرچم لہرائے جائیں گے،بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گےتاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے