یوم استحصال کشمیر کے موقع پرآئی ایس پی آرنے نیا نغمہ’آزادی’جاری کردیا

یوم استحصال کشمیرکےموقع پرآئی ایس پی آرنے نیا نغمہ’آزادی’جاری کردیا۔

واجدسعیدکی آواز میں نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتاہے، نغمے کے بول ہیں’ تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے’کشمیریوں سے وابستگی کی عکاس دل کوچھو لینے والے بول اور ولولہ انگیزدھن کیساتھ یہ نغمہ امید،استقامت اورعزم کےاحساس کو نمایاں کرتا ہے۔

یہ نغمہ اہل کشمیرکی ثابت قدمی،امید اور اپنے حق کیلئےجاری جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتا ہے،نغمے میں جنت نظیروادی کشمیرمیں بھارتی قتل وغارت اورخواتین وبچوں پربہیمانہ مظالم کواجاگر کیا گیا ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے