حج اخراجات جمع کرانے کا نظام تبدیل، ایک بینک سے ادائیگی کا فیصلہ

حج 2027 کے اخراجات جمع کرانے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت اب 14 بینکوں کے بجائے صرف ایک بینک کے ذریعے ادائیگیاں وصول کی جائیں گی۔

ذرائع کےمطابق حج 2027 کے سرکاری اورنجی حج اخراجات کی ادائیگی کےلیےحبیب بینک کا انتخاب کیا گیا ہے،عازمین حج کو رقم جمع کرانے کےلیےبینک برانچ جانےکی ضرورت نہیں ہوگی،بلکہ وہ گھربیٹھے آن لائن بھی ادائیگی کرسکیں گے،جبکہ برانچ کےذریعےادائیگی کی سہولت بھی صرف حبیب بینک پردستیاب ہو گی۔

حج 2027 کےسرکاری اخراجات کی وصولی میں متعدد بینکوں نےدلچسپی کا اظہارکیا،نیٹ ورک اور سہولیات کے معیار پر پورا اترنےکی بنیاد پر ایک بینک کا انتخاب کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور اورحبیب بینک کےدرمیان جلد باضابطہ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے،جس کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تمام مالی معاملات اسی بینک کے سپرد ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی اگست کے وسط سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

2027 کےکوٹہ کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری اسکیم کیلئے 60 فیصد اورنجی اسکیم کیلئے 40 فیصد کوٹہ مقرر ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ7 ہزار 832 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،نجی اسکیم کے کوٹے کے تحت 71ہزار 888 عازمین حجاز مقدس جائیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے