لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی دھواں دار انٹری،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

لاہور ریجن میں اوسط 11.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ایئرپورٹ پرسب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی،مناواں میں 47.8 ملی میٹر،تاجپورہ میں 29.2 ملی میٹر،شادی پورہ میں 20 ملی میٹر،مغلپورہ میں 18.8 ملی میٹر،ڈیفنس روڈ پر 14.8 ملی میٹر اورکاہنہ میں 12.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جوہر ٹاؤن میں 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

وقفےوقفے سے جاری بارش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کئی علاقوں میں تاحال نکاسیٔ آب کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ،ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے