وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 22 ارب روپے کی سبسڈی جاری  کر دی

وفاقی حکومت نے  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات میں گندم سبسڈی کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبسڈی برقرار رکھنے اور بروقت گندم کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔

وزیراعلیٰ امجد حسین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تقریباً بیس لاکھ افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے کو مؤثر انداز میں وفاق کے سامنے اٹھاتی رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے