امریکا نے پاسداران انقلاب سے وابستہ 3 ایرانی اداروں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے وابستہ تین اداروں پر عائد انسداد دہشت گردی کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں ماضی میں ان اداروں کے پاسداران انقلاب (IRGC) سے مبینہ تعلق کے الزام میں عائد کی گئی تھیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بعض ایرانی فضائی شعبے سے وابستہ اداروں کو پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ادارے پہلے انسداد دہشت گردی کی پابندیوں کے تحت شامل کیے گئے تھے، تاہم تازہ فیصلے کے بعد ان پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے