بروقت کارروائی کرکے عالمی سائبر گینگ کے دو اہم کارندے پکڑنے پر سنگاپور پولیس نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی معترف ہوگئی۔
سنگاپور پور پولیس کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرکے بین الاقوامی سائبر گینگ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سنگاپور پولیس آفیسر بن کر دنیا بھر میں فشنگ سافٹ ویئر اور سائبر ٹولز کے ذریعے فراڈ میں ملوث تھے۔
حکام کے مطابق گینگ دنیا بھر میں فشنگ سافٹ ویئر اور سائبر ٹولز فراہم کرتے تھے، جعلی شناختوں اور خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ملزمان سنگاپور پولیس کے افسران کا روپ دھار کر فراڈ کرتے تھے۔
ڈی جی سید خرم علی شاہ کی قیادت میں این سی سی آئی اے کو بڑی کامیابی ملی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، کہا پاکستان نے عالمی سائبر جرائم کے خلاف ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
