وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا

زیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم اور وفد نے بیت اللہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، عبادات ادا کیں اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یہ عمرہ وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا اہم حصہ ہے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مدینہ منورہ بھی جائیں گے، جہاں وہ روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور سلام پیش کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے