میررضا علی قتل کیس: 5 رکنی بورڈ مسترد، والدین کا قبرکشائی سے انکار

میڈیکل بورڈ میں اچانک تبدیلی پر کراچی کے نوجوان تاجر میر علی رضا کے والدین نے بیٹے کی قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم سے صاف انکار کردیا۔

عدالت کی ہدایت پربنائےگئے 8رکنی میڈیکل بورڈ کو تبدیل کرکے 5 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا،حکام کے مطابق نئے میڈیکل بورڈ میں پروفیسرڈاکٹر ذکی الدین کو بورڈ میں شامل کیاگیا جو کہ ہیڈ فارنزک میڈیسن ڈاؤ یونیورسٹی ہیں بورڈمیں لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسرڈاکٹرقاضی اکبر،پیتھالوجسٹ ڈاکٹر عابد حسین اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنوینر ہونگی

اس کے علاوہ پولیس سرجن حیدر آبادڈاکٹر وسیم بھی میڈیکل بورڈمیں شامل ہونگے،بنائے گئے نئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمعیہ سید کے علاوہ تمام ممبران کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

میر رضاعلی کےوالد میرحسین علی نےنئے 5 رکنی میڈیکل بورڈکو مستردکرتےہوئےکہا ہےکہ وہ صرف عدالت کےمقررکردہ 8 رکنی بورڈکو تسلیم کرتے ہیں،انکاکہنا تھاکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین غلطیاں کی گئیں،اب رات گئے اچانک میڈیکل بورڈ تبدیل کر دیا گیا۔

میرحسین علی نے پولیس کی تفتیش پربھی سوالات اٹھاتے ہوئےکہا کہ پولیس کبھی ایک بات کرتی ہے اور کبھی دوسری، ایسا لگتا ہےکہ کسی کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے