یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع، جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

یمنی سرکاری فوج نے مارب اور حضرموت میں حوثی حملوں کے جواب میں عسکری کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان ماجد النزیلی نے کہا ہے کہ شہریوں، فوج اور اہم مقامات کو کسی بھی خطرے کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام اور فوج کو درپیش خطرات کا فیصلہ کن فوجی جواب دیا جائے گا۔

یمنی حکام کے مطابق حوثی گروپ نے حضرموت اور مارب میں حکومتی فوج کے متعدد فوجی کیمپوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

حملوں کے نتیجے میں 30 یمنی فوجی اہلکار شہید جبکہ 15 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق حملوں میں فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ان حملوں کے بعد یمنی سرکاری فوج نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان ماجد النزیلی نے واضح کیا کہ حکومت شہریوں اور فوجی تنصیبات کے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گی۔

ان کے مطابق فوج ملک میں موجود خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ حوثی حملوں کا جواب دینے کے لیے جاری آپریشن کا مقصد سرکاری فورسز اور شہری علاقوں کو مزید حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے