میر رضا کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل، دوبارہ تدفین کردی گئی

کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کرلی گئی،جس کے بعد دوبارہ تدفین بھی کردی گئی ہے۔

قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم 8 رکنی میڈیکل بورڈ نےکیا،جس کی سربراہی ڈاکٹرسمعیہ سید نےکی، میر رضاکی لاش سےمختلف نمونےحاصل کیےگئے،ملنے والےنمونوں کو کیمیائی تجزیہ کےلیےبھیجا جائےگا،اب قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے,

قبرستان میں موجود میرحسین سےکارروائی پراطمینان کےحوالے سےسوال کیاگیاتوانہوں نےسینےپرہاتھ رکھ کراطمینان کا اشارہ کیا۔

قبرکشائی کے موقع پر قبرستان کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ میڈیکل بورڈ کے ارکان بھی موقع پر موجود تھے۔

میررضا کے اہلخانہ نےگزشتہ روز 5 رکنی میڈیکل بورڈ پرتحفظات کا اظہارکرتےہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے