کراچی میں ایدھی ہوم پرڈکیتی کی واردات، ڈاکو 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایدھی ہوم کے یتیم خانے پر ڈکیتی کی واردات ہوئی،جہاں چار مسلح ڈاکو ملازمین سے 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کےمطابق رقم بینک سے نکال کر ایدھی ہوم لائی گئی تھی،ڈاکو رقم کا تعاقب کرتے ہوئے ایدھی ہوم پہنچے اور ملازمین سے رقم چھین لی۔

ترجمان کےمطابق آج تنخواہوں کی ادائیگی کادن تھا اور ملازمین میں تنخواہیں تقسیم کی جانی تھیں،ڈاکو اسی دفتر میں داخل ہوئے جہاں رقم موجود تھی۔

ایدھی فاؤنڈیشن نےشبہ ظاہر کیا ہےکہ واردات میں کوئی موجودہ یا سابق ملازم ملوث ہوسکتا ہے، پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے