آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 15 خوارج ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری،مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق مستونگ، بولان،واشک اور آواران میں خوارج کےخلاف کارروائیاں کی گئیں،اس کے علاوہ سبی،خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں بھی متعدد آپریشنز کیے گئے۔

کارروائیوں کےدوران خوارج کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیاگیا،سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کےدہشتگرد نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 جاری رکھنےکیلئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبلوچستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنزپرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے 15 خوارج کوجہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاسکیورٹی فورسزنےکامیاب کارروائیاں کرکےفتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کےمذموم عزائم کوناکام بنایا،دہشتگردی کیخلاف برسرِپیکارسیکیورٹی فورسز کے بہادرجوان قوم کا فخر ہیں،ان شااللہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے