آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی چار نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

نشستوں پر پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی، امیدواران کے کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر صبح 09 بجے سے 02 بجے تک سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے جاسکیں گے۔

امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 02 اکتوبر صبح 10 بجے ہوگی، کاغذات کی مستردگی کے خلاف اپیل 05 اکتوبر کو صبح 09 بجے سے 12 بجے تک دائر کی جاسکے گی۔

اپیلوں پر سماعت 06 اکتوبر صبح 09 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ اپیل پر فیصلے بھی 06 اکتوبر کو سنائے جائیں گے۔

دستبردار ہونے والے امیدواران 07 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواران کی حتمی فہرست 09 اکتوبر کو جاری ہوگی۔

12 اکتوبر کو قانون ساز اسمبلی کے ہال میں نشستوں پر انتخابات کروائے جائیں گے، پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے 01 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

پولنگ کے بعد گنتی اور فوری نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے