ہاکی ورلڈ کپ 2026: قومی ٹیم لاہور سے روانہ، کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپے فارن ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگئی۔

عالمی کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے لیے مالی انتظامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھنا ہے۔ اس سے قومی ٹیم اپنی تمام تر توجہ عالمی کپ میں بہتر کارکردگی پر مرکوز کرسکے گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے سفر، رہائش اور کھانے سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔

مقامی ٹرانسپورٹ اور کھیلوں کے سامان کی منتقلی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی فلاح و بہبود فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ضروری مالی اور انتظامی امور ٹیم کی روانگی سے پہلے شفاف انداز میں مکمل کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے