اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے پر اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے کے بعد تینوں قیدی اٹک جیل منتقل کر دیئے گئے، موبائل فونز کے استعمال پر غفلت برتنے والے پانچ جیل ملازمین بھی معطل کردیئے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہوئے۔ موبائل فونز کے استعمال پر غفلت برتنے والے پانچ جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں راجہ رعد، شاہزیب اور ملک حماد کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ راجہ رعد اور شاہزیب ٹریفک وارڈن قتل کیس میں قید ہیں، جبکہ ملک حماد محکمہ جیل خانہ جات کے ملازم کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے