ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
چلو سبز ہلالی پرچم تھامے، اس شبِ آزادی کی شان و شوکت کو مزید چار چاند لگائیں، آؤ سب مل کر ایک آواز ہوں، اور فضاؤں میں ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کا نعرہ گونجے۔
یادگارِ فتح پر شب آزادی کی رونق بڑھا کر پرچم کشائی کا فرض نبھائیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد کی گونج بن کر 79واں جشن آزادی منائیں۔
