کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ روڈ پر بیوٹمز یونیورسٹی کے چلتن کیمپس کی خالی عمارت میں فائرنگ کی گئی، واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد افغان باشندے بتائے جاتے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
