باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

باجوڑ میں تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ برنگ کوہی سر کی پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا، جہاں اہلکاروں نے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار ظاہر شاہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید پولیس جوان ظاہر شاہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، ڈپٹی کمشنر، ایس پی انویسٹی گیشن، پولیس افسران و اہلکاروں، سول انتظامیہ، باجوڑ اسکاٹس، عسکری قیادت، شہید کے اہلخانہ، عمائدین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے