خیرپور اور گردونواح میں بدامنی اور لاقانونیت کے واقعات میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران لڑکی سمیت 5افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
کوٹ ڈیجی کے قریب پرانی قومی شاہراہ پرڈاکوؤں نےمسافرگاڑیوں سےلوٹ مار کےدوران نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انجینئر فیصل گلزار بھٹو جاں بحق اور دانیال زخمی ہوگیا۔
کھڑا کے قریب 17 سالہ لڑکی کوملزمان نے فائرنگ کرکےقتل کردیا،پیرگوٹھ کے قریب کاروکاری کے الزام میں ملزمان نےفائرنگ کرکےآصف جاگیرانی کوقتل کردیا،شاہ حسین کےقریب ایک ہی علاقے کے دومختلف مقامات سےدو تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب ٹھری میرواہ کےقریب ڈیوٹی سےگھر واپس جانےوالےپولیس اہلکار خالد کو ملزمان نے یرغمال بنا کر سرکاری اسلحہ، موبائل فون اورنقدی چھین لی،سب انسپکٹراللہ جوایوکوبھی نامعلوم ملزمان نے یرغمال بنا کر موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کردیا
