کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب ایک اپارٹمنٹ کے گیراج میں کھڑی کار سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں گیراج کے اندر کھڑی کار سے ملیں، جبکہ گیراج کا شٹر بند اور گاڑی اسٹارٹ حالت میں تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کے مسلسل اسٹارٹ رہنے کے باعث گیراج میں کاربن مونو آکسائیڈ جمع ہونے سے دونوں افراد کی موت کا شبہ ہے، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
پولیس کےمطابق ایک شخص کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جومکینک تھا اور اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ایک خاندان کےہاں ڈرائیونگ بھی کرتا تھا،جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
