اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ گاڑی تربت جبکہ باؤزر کراچی کی جانب جار ہا تھا۔
تصادم کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
