لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں نے جل تھل ایک کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے24 گھنٹے میں راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ اٹک 79،لاہور ائیرپورٹ 65، وزیرآباد 50،گوجرانولہ اورجہلم میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال 33، منڈی بہاءالدین 30،گجرات19، سیالکوٹ11 اور مری میں7 ملی میٹربارش ہوئی۔
ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 21 اگست تک جاری رہےگا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ صوبے بھرکےکمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ڈی جی محمد سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ شہری آسمانی بجلی کی گرج چمک کےدوران محفوظ مقامات پررہیں۔
