لاہور؛ اے ایس آئی کی تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: غازی آباد تھانے میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی سے متعلق ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی ثابت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ملزم اے ایس آئی عمران سے دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، ملزم عمران کے خلاف لڑکی کو تھانہ لانے کے عمل کی بھی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں قائم تھانے میں اے ایس آئی کی جانب سے لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس پر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے