بلوچستان: مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے مستونگ کے باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس اپی رفیق حمزہ کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نواب غوث بخش اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے