اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل دفترکھلنے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے حوالے سے وزیراعظم آج مزید اچھی خبر دیں گے، گوگل کا پاکستان آنے پر نوجوانوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے، امید ہے مزیدآئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاترکھولیں گی۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
